اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روئٹرز نے شام کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مشرقی شام میں واقع صوبۂ دیرالزور میں جمعے کے دن داعش مخالف امریکی اتحاد کے فضائي حملے میں ساتھ عام شہری ہلاک ہوئے ۔ جبکہ جمعرات کی رات کو صوبۂ حسکہ میں کی جانے والی بمباری میں بھی تین عام شہری ہلاک ہوگۓ۔ فرانس پریس نے بھی شام کے انسانی حقوق کے مرکز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ کرد آبادی والے علاقے کوبانی میں دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر بین الاقوامی اتحاد کے فضائی حملوں میں دہشتگردوں کے بجائے شام کے کردوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکہ کی قیادت میں سولہ ستمبر کو شروع ہونے والے حملوں میں اب تک دو سو ستاسی افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲